ہندوستان نے آج کہا کہ افغانستان میں باہر سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی
کو شکست دیکر اس کی خودمختاری، استحکام اور امن کی حفاظت اور اس کی
اقتصادی ترقی کے سلسلے میں افغانستان اور امریکہ مل جل کر کام کر رہے ہیں
اور تینوں ملک مکمل طور پر ایک ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں افغانستان
کے سفیر کے ہند امریکہ افغانستان کے
درمیان سہ فریقی اسٹریٹجک شراکت کرنے
کی تجویز کے بارے میں رائے پوچھے جانے پر کہا کہ ہندوستان افغانستان کے
ساتھ دو طرفہ سطح پر اس کی خود مختاری، اتحاد، علاقائی سالمیت، امن و
استحکام اور اقتصادی ترقی کی حفاظت کو لے کر مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ ہندوستان کے سوا
سو کروڑ شہری افغانستان کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ میں ہیں۔